شہادت کی انگلی سے غلط فیصلہ نہیں کرسکتا

علیم ڈار نے آوٹ دینے کیلئے ہمیشہ بائیں ہاتھ کی انگلی کا استعمال کرنے کا قابل تحسین جواب دیدیا

جمعرات 28 جنوری 2016 12:37

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اپنے بائیں ہاتھ کی انگلی کا استعمال کرتے ہیں اور جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے انتہائی قابل تحسین جواب دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علیم ڈار کا کہناہے کہ وہ رائٹ ہینڈڈ ہیں اور اپنا ہر کام اپنے سیدھے ہاتھ سے ہی کرتے ہیں لیکن وہ میچ کے دوران کھلاڑی کے آوٹ ہونے کے فیصلہ کا اشارہ اپنے بائیں ہاتھ کی انگلی سے اس لیے دیتے ہیں کیونکہ دائیں ہاتھ کی انگلی شہادت کی انگلی ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ وہ اس انگلی سے کوئی غلط فیصلہ کریں ،اس لیے فیصلہ صحیح ہو یا غلط وہ اپنے بائیں ہاتھ کی انگلی استعمال کرتے ہیں۔