ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 28 جنوری 2016 12:30

میلبرون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) آسٹریلین اوپن کے ویمنز ڈبلز مقابلوں میں بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا اور سوئس پلیئر مارٹینا ہنگس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے سیمی فائنل میں ثانیہ مرزا کی جوڑی نے جمہوریہ چیک کی کھلاڑیوں کو چھ ایک اور چھ صفر کے اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے دی۔ انڈوسوئس جوڑی کی اڑتیسویں فتح کے ساتھ ہی انھوں نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ گرینڈ سلیم کے فیصلہ کن میچ میں بھی انکا مقابلہ چیک رپبلک ہی کی جوڑی سے ہو گا۔