گلگت: اسکی چیمپئن شپ میں پاکستان ائیر فورس اور ہائر ایجوکیشن نے میدان مار لیا

جمعرات 28 جنوری 2016 12:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) سیاحتی مقام وادی نلتر میں پانچ روز تک جاری رہنے والی اسکی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

سعدیہ خان اور چلڈرن اسکی مقابلوں میں پاکستان ائرفورس، پاکستان آرمی، سول ایوی ایشن، پنجاب اسکی فیڈریشن اور سندھ سمیت نو ٹیموں کے چھپن اسکیئرز نے حصہ لیا۔ سفید برف پوش پہاڑوں پر آخری اور فائنل روز پاکستان ایئر فورس اور ہائر ایجوکیشن کے اسکیئرز نے زبردست کارکردگی دکھا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پاک فضائیہ کی ٹیم نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ فاتحانہ انٹری ماری۔ آخر میں کامیاب اسکیئر کو انعامات بھی دیئے گئے۔