پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ

جمعرات 28 جنوری 2016 12:29

نیپئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ ہو گیا ہے۔ پاکستان کے وقت کے مطابق اس ڈے اینڈ نائٹ میچ نے صبح چھ بجے شروع ہونا تھا۔اس سے قبل میچ کے امپائر بلی باوٴڈن اور بروس اوکسن فورڈ نے وکٹ کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

میچ ایمپائرز نے گراونڈ کا پہلا جائزہ ساڑھے نو بجے لیا لیکن گراونڈ میں پانی کی وجہ سے مزید انتظار کرنے کافیصلہ کیا گیا اور ٹیم کی جانب سے دوسرا جائزہ ساڑھے دس بجے لیا گیاہے ،گراونڈ میں پانی ہونے اور ہلکی پھوار کی وجہ سے میچ کو منسوخ کر نے حتمی فیصلہ کر لیا گیاہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے نیپیئر میں بارش کی پیشنگوئی تھی جو کہ سچ ثابت ہوئی۔ بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی گراوٴنڈ میں نہیں آئے ۔ویلنگٹن میں سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 281 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان نے 210 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ جبکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی تھی۔

متعلقہ عنوان :