ٹینس حکام نے کرپشن کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا اعلان کردیا

جمعرات 28 جنوری 2016 12:28

ٹینس حکام نے کرپشن کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا اعلان کردیا

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) ٹینس حکام نے کرپشن کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا اعلان کردیا، میچ فکسنگ کی دھماکا خیز رپورٹ پچھلے دنوں سامنے آئی تھی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی، ڈبلیو ٹی اے، آئی ٹی ایف اور چاروں گرینڈ سلم کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلین اوپن کے دوران کیے جانے والے اعلان کا مقصد تنقید کی زد میں آنے والی اینٹی کرپشن باڈی کی فعالیت کو بحال کرنا ہے، دنیا بھرکی حکومتوں کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرانا ہے کہ وہ میچ فکسنگ کو قابل سزا جرم قرار دیں، پچھلے ہفتے بی بی سی اور بزفیڈ کی رپورٹ نے تہلکہ مچایا تھا جس میں کرپشن کا انکشاف کیا گیا تھا۔

ٹینس حکام نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ معائنے کے بعد آنے والے نتائج کو عوام کے سامنے لائیں گے جبکہ تمام پیش کی جانے والے شفارشات کو بھی لاگو کیا جائے گا، تحقیقات مکمل کرنے کیلیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے، ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز کے سربراہ کیرموڈ کا کہنا ہے کہ ہم شدت سے چاہتے ہیں کہ ٹینس کے مسائل کو حل کریں اور اس کا حال دوسرے کھیلوں کی طرح نہ ہو جو تنازع میں پھنسے ہوئے ہیں۔