کوئٹہ میں ایف سی کی کاروائی ،کالعدم تنظیم کے 4شدت پسند گرفتار

3ٹھکانے تباہ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

جمعرات 28 جنوری 2016 12:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) فرنٹیئرکوربلوچستان کا کھوسٹ کے علاقے گمبادی نالا میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے3ٹھکانے تباہ کرتے ہوئے اسلحہ برآمدجبکہ 4 شدت پسندوں کوبھی گرفتارکرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان نے کھوسٹ کے علاقے گمبادی میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے3 ٹھکانوں کو مسمار کرتے ہوئے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیاگیا۔شرپسندوں کے ٹھکانوں سے قبضے میں لیئے گئے اسلحہ میں 7عدد گرنیڈ لانچربم، 500کلوگرام بارود،4عدد آئی ای ڈیز،1عددگرنیڈلانچر،سینکڑوں راؤنڈز،مواصلاتی آلات اوردیگرتخریبی مواد شامل ہیں۔کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں4مشتبہ افرادکوبھی گرفتار کرلیا گیا۔گرفتارافراد سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :