جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جمعرات 28 جنوری 2016 11:12

جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے جس کے باعث جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ۔ تقریب حلف برادری میں سپریم کورٹ کے ججز ،سٹاف اور وکلاء ے شرکت کی۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 4فروری کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :