نوشہرہ‘پیرسباق کے عوام کا ناجائز تجاوزات کیخلاف احتجاج ‘مظاہرین نے پیرسباق پل پر قائم خودساختہ معدنیات ٹیکس وصولی کے چیک پوسٹ کیخلاف شدید نعرے بازی ‘جی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا

بدھ 27 جنوری 2016 21:35

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) نوشہرہ پیرسباق کے عوام کا ناجائز تجاوزات کے خلاف احتجاج مظاہرین نے پیرسباق پل پر قائم خودساختہ معدنیات ٹیکس وصولی کے چیک پوسٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے احتجاج کے دوران مین جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا جس سے ٹریفک کی روانی میں تعطل پیدا ہوگیا جس پر ڈی پی او نوشہرہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے خود ساختہ معدنیات ٹیکس وصولی چیک پوسٹ کو ختم کردیا تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما معتصم باﷲ کی قیادت میں نوشہرہ کے علاقہ پیرسباق کے عوام نے پیرسباق تا جی ٹی روڈ پل پر ناجائز تجاوزات اور پل پر قائم خودساختہ معدنیات ٹیکس وصولی چیک پوسٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا مظاہرین نے پیرسباق پل کے قریب جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے پیرسباق پر قائم خود ساختہ معدنیات ٹیکس وصولی چیک پوسٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ٹریفک کی معطلی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود کی ہدایت پر پولیس نے خود ساختہ چیک پوسٹ ختم کردیا۔

متعلقہ عنوان :