کراچی، پاکستان اسٹیل کے ملازمین کا دوسرے دن بھی دھرنا ،احتجاجی ریلی

پاکستان اسٹیل کی بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی تک جدو جہد جاری رہے گی،ظفر خان

بدھ 27 جنوری 2016 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان اسٹیل کے ہزاروں ملازمین کی جانب سے دوسر ے دن بھی آپریشنل بلڈنگ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سی ای او آفس پر دھرنا دیا گیا ․ اس دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائز الائنس کے رہنما ظفر خان ، دھنی بخش سموں ، نسیم حیدر و دیگر نے کہا کہ حکمراں فوری طور پر اسٹیل مل چلانے کے اقدامات کرتے ہوئے گیس پریشر بحال کرائیں اور ملازمین کی تنخواہیں ادا کریں ورنہ ملازمین کی اس تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے مطالبہ کیا کہ 2007ء میں نیشنل انڈسٹریل پارک کو کئی سو ایکڑ اراضی زمین دی گئی تھی مگر آج تک اس زمین کی رقم جو اربوں روپے بنتی ہے ادا نہیں کی گئی اور نہ ہی آج تک لوٹی گئی اربوں روپے کی رقم کرپشن کے ذریعے ہڑپ کرنے والوں سے وصول کی گئی جبکہ تنخواہ مانگنے والے پر امن ملازمین کے خلاف پرچے درج کرائے اگر فوری طور پر مطالبات منظور نہ کیئے گئے تو ملازمین انتہائی اقدام سے گریز نہیں کریں گے ۔ احتجاجی دھرنے سے دیگر رہنماؤں حاجی خان لاشاری ، محمد محسن، سلیم گل، شبیر منگی، اکبر ناریجو، نعیم الحقاور افتخار عباسی نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :