علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلہ حسن قرآت ونعت خوانی کا انعقاد

بدھ 27 جنوری 2016 20:48

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جنوری۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلہ حسن قرآت و نعت خوانی منعقد ہوا۔تقریب کی صدارت فیکلٹی، عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی نے کی جبکہ یونیورسٹی کے رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قریشی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں معروف نعت خواں، قاری بزگ شاہ الاظہری نے بھی شرکت کی۔ قرآت و نعت خوانی مقابلوں کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افئیرز نے اسلام آباد/راولپنڈی کیمپسسز اور عبدالودود سینٹر برائے قرآنک سائنسز کے تعاون سے کیا تھا۔ قرآت کے مقابلے میں اول، دوم اور سوم پوزیشن با الترتیب قاریہ نسرین اختراور قاری محمد مشتاق )پہلی(، سعید محمد اور سعدیہ الماس نے )دوسری( انور سعید نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی کے مقابلے میں علینہ طارق نے پہلی، قاریہ نسرین اختر نے دوسری اور حشام الحسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے رجسٹرار، محمد نعیم قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر اس بابرکت تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

ڈاکٹر نعیم قریشی نے طلبہ و طالبات اور شرکاء کو دنیوی اور آخرت کی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے قرآن مجید اور سنت نبوی پر عمل کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ ایک سچا مسلمان محبت، امن اور ہم آہنگی جیسے اسلامی اصولوں کو برقرار رکھتا ہے۔تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتنی، قاری بزگ شاہ الاظہری  ڈائریکٹر سٹوزنٹس آفیسرز  رانا محمد طارق اور عبدالباسط مجاہد نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو نقد انعامات اور اسناد دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :