لاہور، سمن آباد کے سینکڑوں مکین اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے
بدھ 27 جنوری 2016 20:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) سمن آباد کے سینکڑوں مکین اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے موڑ سمن آباد پر نہ صرف ٹائر جلا کر ٹریفک بند کردی بلکہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ پر کام کے سلسلے میں لگائے گئے ٹین کی دیواریں اکھاڑ پھنکیں اور توڑ پھوڑ کی ۔
(جاری ہے)
سمن آباد کے مکین اس وقت سراپا احتجاج بن گئے جب انہیں ایل ڈی اے کی جانب سے 24گھنٹوں میں گھر خالی کرنے اور ان کی مسماری کے نوٹسز ہاتھوں میں تھما دیئے گئے مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اورنج لائن ٹرین منصوبے کا علامتی جنازہ بھی نکالا۔
مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی بعدازاں ضلعی انتظامیہ کی مذاکراتی ٹیم کی بعض یقین دہانیوں کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ان کے گھر مسمار کرنیکی کوشش کی گئی تو وہ سڑک پر دھرنا دے ر بیٹھیں رہیں گے ۔ مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سفر کرنا ضروری نہیں چھت فراہم کرنا ضروری ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.