نائیجیریا میں 3 خود کش دھماکے، 10 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جنوری 2016 20:33

نائیجیریا میں 3 خود کش دھماکے، 10 افراد جاں بحق

ابوجا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء)نائیجیریا میں 3 خود کش دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق نائیجیریز کے شہر ابوجا میں شدت پسندوں کی جانب سے 3 خود کش حملے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حملوں میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے جبکہ درجنوں کے زخمی ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ شدت پسندوں کی جانب سے 200 سے زائد طالبات کو اغوا کر لیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔