حکمران قوم اورقومی اداروں کے ساتھ دشمن والے لہجے میں بات نہ کریں،چوراوربدعنوان حکمران ٹولے کابے رحم احتساب سے ڈرنافطری امر ہے، آپریشن ضرب عضب کی تکمیل کیلئے جنرل راحیل شریف پاکستان کی ضرورت ہیں، امید ہے آرمی چیف محب وطن پاکستانیوں کی اپیل پراپنے فیصلے پرنظرثانی کریں گے

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے چیف ایڈوائزر الطاف شاہد کاکنونشن سے خطاب

بدھ 27 جنوری 2016 20:17

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمران قوم اورقومی اداروں کے ساتھ دشمن والے لہجے میں بات نہ کریں،چوراوربدعنوان حکمران ٹولے کابے رحم احتساب سے ڈرنافطری امر ہے،پنجاب میں احتساب کاآغاز اب زیادہ دنوں کی بات نہیں، نااہل حکمران چمڑی اوردمڑی بچانے کیلئے قومی اداروں کا وقار ملیا میٹ نہ کریں، جنرل راحیل شریف نے قومی مفاد کیلئے ناگزیر ہونے کے باوجود پاک فوج کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ایکسٹینشن کاآپشن مستردکردیا مگرادارے کے تقدس پرآنچ نہیں آنے دی،پریشن ضرب عضب کی تکمیل کیلئے جنرل راحیل شریف پاکستان کی ضرورت ہیں ،امید ہے وہ محب وطن پاکستانیوں کی اپیل پراپنے فیصلے پرنظرثانی ضرورکریں گے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو اے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے نمائندہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ شریف برادران خوداپنی نااہلی ،ناکامی اوربدنامی کے باوجودتاحیات پاکستان میں اپنے خاندان کی بادشاہت برقراررکھنے کے خواہاں ہیں لیکن جوحقیقی معنوں میں ملک وقوم کیلئے خدمات انجام دے رہے ان کاوجود ان سے برداشت نہیں ہوتا۔شریف برادران نے ماضی میں بھی اپنے اقتدار کی مضبوطی کیلئے اداروں کوکمزورکرنے کیلئے ان پرحملے کئے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی قیادت نے ہردورمیں اداروں کے ساتھ تصادم کاراستہ اختیار کیا اوراپنی غلطیوں سے اپنااقتدارگنوایا ۔شریف برادران خودساختہ جلاوطنی کے باوجودغلطیاں دہرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگردشمن ملک پاکستان کیخلاف جارحیت کاارتکاب کرتا ہے تونام نہاد پارلیمنٹ میں بیٹھے سیاستدان نہیں بلکہ پاک فوج کے جانبازجوان مزاحمت کریں گے ۔