پشاور،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،جدید اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد،ملزمان گرفتار

اینٹی نارکاٹکس فورس نے کاروائی کر کے آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے دو ٹن بیس کلو چرس برآمد کر لی،ڈرائیور گرفتار

بدھ 27 جنوری 2016 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں جی ٹی روڈ پرحساس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کاروائی کرکے گودام سے جدید اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کرکے متعددافراد کوگرفتار کرلیا ہے ،اینٹی نارکاٹکس فورس نے کاروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے دو ٹن اور بیس کلو چرس برآمد کر لی۔سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر پشاورجی ٹی روڈ پر کاروائی کرکے بھاری مقدار میں غیرملکی اسلحہ برآمد کرلیا ۔

حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع گوداموں پر چھاپہ مارکرایک ہزار سے زائدغیرملکی جدید ہتھیار برآمدکرلئے ہیں جسمیں ایم فور رائفلز،آٹو میٹک رائفلز مختلف اقسام کے سنیپرز اور ٹیلی سکوپ سائیٹس شامل ہے۔ذرائع کے مطابق سلحے کی یہ کھیپ کو پشاور سمگل کیا گیا جسے دہشت گردی کیلئے دوسرے شہروں میں پھیلا یا جانا تھاسیکورٹی ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران متعدد افراد کوگرفتار کیاگیا ہے جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھرپشاور کے قریب اینٹی نارکاٹکس فورس نے کاروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے دو ٹن اور بیس کلو چرس برآمد کر لی اینٹی نارکاٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر جی ٹی روڈ پر تاروجبہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران پنجاب جانے والے آئل ٹینکر کو رو ک کر تلاشی لی جس کے خفیہ خانوں سے دو ٹن اور بیس کلو چرس برآمد کر لی گئی پولیس نے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :