کراچی ،پاسبان ضلع وسطی کی کاوشوں سے ایک اور بے گناہ کو تھانے سے رہائی مل گئی

بدھ 27 جنوری 2016 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاسبان ضلع وسطی کے رہنماؤں اور کارکنان کی کاوشوں سے نارتھ کراچی کے رہائشی رکشہ ڈرائیور جہانزیب کو تھانہ اجمیر نگری سے رہائی مل گئی ۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دو روز قبل تھانہ اجمیر نگری کے پولیس اہلکارصبح چار بجے جہانزیب کو اس کی رہائش گاہ سے اٹھا کر لے گئے تھے۔

جہانزیب کے اہلخانہ نے پاسبان نارتھ کراچی کے ذمہ داروں سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ جہانزیب بے گناہ ہے اور رکشہ چلا کر اہلخانہ کی کفالت کرتا ہے ۔جس پر پاسبان پاکستان کے نائب صدر اور ضلع وسطی کے آرگنائزر عبدالحاکم قائد نے ایس ایس پی نارتھ کراچی اورایس ایچ او تھانہ اجمیر نگری سے رابطہ کیا کہ جہانزیب اگر تفتیش کے نتیجے میں بے گناہ ثابت ہوا تو اسے فوری طور پر چھوڑ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات پاسبان نارتھ کراچی زون کے انچارج بشیر خان دیگر ذمہ داروں جمعہ خان ، نواز خان اور اظہر کے ہمراہ تھانہ اجمیر نگری گئے اور ایس ایچ او آصف سے ملاقات کی ۔ پاسبان کی کوشش سے 21 گھنٹے بعد بے گناہ جہانزیب کو تھانے سے رہائی مل گئی۔ پاسبا ن رہنماؤں نے بے گناہ شہری کی تھانے سے رہائی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مظلوموں کی دادرسی کرکے ہی پولیس عوام میں اپنی ساکھ بہتر بنا کرسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :