کراچی کے کالجوں کے پرنسپلز کو سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت

بدھ 27 جنوری 2016 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) ڈائریکٹرکالجز کراچی نے کالجوں کے پرنسپلز کو سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹرکالجز کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کے اوقات روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کیے جائیں۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے طلبہ کو مشقیں بھی کرائی جائیں۔سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد اور محکمہ داخلہ کو مطلع کیا جائے۔نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف کی تعداد سے متعلقہ تھانے اور ڈپٹی کمشنرزکو مطلع رکھا جائے،اداروں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر سختی سے پابندی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :