پناہ گزینوں کے کیمپ میں کام کرنے والی خاتون قتل

پندرہ سالہ تارک وطن نے چاقو سے وارکرکے قتل کیا،مہاجرین کی آمد سے جرائم میں اضافہ ہوا،سویڈن پولیس

بدھ 27 جنوری 2016 19:46

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) سویڈن میں پناہ گزینوں کے مرکز میں کام کرنے والی بائیس سالہ الیگزینڈرا مظہر کو پندرہ سالہ تارک وطن نے چاقو کے وار سے قتل کر دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈش پولیس کے ترجمان تھوماس فْکس بورگ نے ایک بیان میں کہاکہ کم عمر پناہ گزینوں کے ایک مرکز میں کام کرنے والی بائیس سالہ سماجی کارکن الیگزنڈرا مظہر کو ایک نوجوان تارک وطن نے چاقو کا وار کر کے قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فْکس برگ کا کہنا تھا حملہ آور مہاجر کی عمر چودہ سے سترہ برس کے درمیان ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کا تعلق کس ملک سے ہے۔ہ واقع سویڈن کے شہر گوٹنبرگ کے نواحی قصبے مولنڈال میں پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :