چیک جمہوریہ میں مہاجرین کے بحران پر خصوصی سربراہی اجلاس منعقد

اجلاس میں مہاجرین کا بحران مرکزی موضوع ہوگا،وزیراعظم چیک جمہوریہ کاٹوئیٹ

بدھ 27 جنوری 2016 19:46

پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) چیک ری پبلک کے دارالحکومت میں آئندہ ماہ ہنگری، پولینڈ، سلوواکیہ اور میزبان ملک پر مشتمل وائزگراڈ نامی گروپ کا خصوصی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں یورپی بر اعظم کو درپیش پناہ گزینوں کا بحران کلیدی اہمیت کا حامل رہے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چیک جمہوریہ کے وزیر اعظم بوہوسلاو سوبوتکا نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے اجلاس کے بارے میں مطلع کیا۔ انہوں نے لکھاکہ چیک ری پبلک پندرہ فروری کے روز وائزگراڈ کے چار ملکوں کے ایک خصوصی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اجلاس میں مہاجرین کا بحران مرکزی موضوع رہے گا۔

متعلقہ عنوان :