ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں تارکین وطن کے اثاثے ضبط کرنے کا متنازعہ قانون منظور
بل کی حمایت میں پارلیمان کے 81 اراکین نے ووٹ دیا مخالفت میں صرف 27 ووٹ ڈالے گئے
بدھ 27 جنوری 2016 19:43
کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے تارکین وطن کے اثاثے ضبط کرنے کا متنازعہ قانون ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تنقید کے باوجود منظور کر لیا ہے۔ یہ قانون مہاجرین کے بارے میں منظور کیے گئے ایک مجموعی بل کا حصہ تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں دائیں بازو کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کو اس قانونی مسودے کی منظوری کے لیے دیگر جماعتوں کی حمایت درکار تھی۔
تاہم مہاجرین مخالف سیاسی جماعت ڈینش پیپلز پارٹی کے علاوہ حزب مخالف کی بڑی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی اس بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔منظوری سے قبل اس قانونی مسودے پر تین مرتبہ نظر ثانی کی گئی تھی۔ اس بل کی حمایت میں پارلیمان کے 81 اراکین نے ووٹ دیا جب کہ مخالفت میں صرف 27 ووٹ ڈالے گئے۔(جاری ہے)
70 پارلیمانی ارکان نے رائے شماری میں حس بل میں سب سے زیادہ توجہ تارکین وطن کے اثاثے ضبط کرنے کے مجوزہ لیکن متنازعہ قانون پر تھی۔
نئے قانون کے مطابق تارکین وطن کے پاس موجود دس ہزار کرونے سے زیادہ مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیاء حکومتی تحویل میں لے لی جائیں گی۔ ان اشیاء کو بیچ کر حاصل ہونے والی رقوم کو تارکین وطن کے ڈنمارک میں قیام پر اٹھنے والے اخراجات پورا کرنے کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔اس قانونی مسودے کی منظوری سے قبل پارلیمانی بحث کے دوران سماجی انضمام کی خاتون وزیر اِنگر سٹوئبرگ نے ایوان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اگر ہمیں یقین نہ ہوتا کہ یہ قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر رہا، تو حکومت اسے ایوان کے سامنے پیش ہی نہ کرتی۔ڈنمارک کے وزیر اعظم لارس لوکے راسموسن کا کہنا تھاکہ اب ہمیں اس قانون پر عمل درآمد کرنا ہو گا جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ڈنمارک تارکین وطن کے لیے پْرکشش نہ رہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.