لاڑکانہ، پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی دوسرے روز بھی دفاتر کی تالابندی

بدھ 27 جنوری 2016 19:43

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پی آئی اے کے نجکاری کے خلاف ملازمین نے دوسرے روز بھی دفاتر کی تالابندی کرکے آفیس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر وحید مصطفی چاچڑ، محمد رمضان رند، حاکم علی بھٹو، غلام شبیر عباسی اور دیگر نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے باعث کئی ملازمین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں اس عمل سے کئی ملازمین بے روزگار ہوں گے۔ ملازمین نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر پی آئی اے کی نجکاری فوری طور پر مسترد کرکے ملازمین میں چھائی پریشانی ختم کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :