بونیر اورملاکنڈ میں ریت اوربجری پرٹیکس کے نفاذ کامسئلہ صوبائی حکومت کے نوٹس میں لائیں گے،حبیب الرحمان

بدھ 27 جنوری 2016 19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیرزکواۃ ،اوقاف ومذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے ضلع بونیر اورملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ بونیر اورملاکنڈ میں ریت اوربجری پرٹیکس کے نفاذ کامسئلہ صوبائی حکومت کے نوٹس میں لائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پشاورمیں انجینئر ناصر علی کی قیادت میں ایک 10 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ضلع بونیر کے ضلعی ناظم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حاجی حبیب الرحمن نے وفد کے موقف سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بونیر اور ملاکنڈ ڈویژن نہ صرف سیلاب اورزلزلہ جیسی قدرتی آفات سے متاثر ہے بلکہ مذکورہ علاقہ ایک عرصے سے دہشت گردی کی لپیٹ میں بھی رہا ہے جس کے نتیجے میں وہاں کے لوگوں کوآباد کاری کے حوالے سے کئی مسائل کاسامنا ہے۔انہوں نے وفد کو تلقین کی کہ وہ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کسی قسم کے احتجاج سے گریز کریں اور اپنے مطالبات باہمی افہام وتفہیم سے گفتگو کی میز پر حل کریں۔ وفد نے صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمن کاان کے مسائل میں گہری دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا اور توقع کااظہار کی کہ وہ صوبائی حکومت کوان کی مشکلات اورمسائل سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :