آئندہ موسم گرما میں یخ تنگی،شانگلہ میں سیاحتی خیمہ بستی قائم کی جائیگی،عبدالمنعم خان

صوبے میں سیاحت کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے

بدھ 27 جنوری 2016 19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت وثقافت عبدالمنعم خان نے مینجینگ ڈائریکٹرمحکمہ سیاحت کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں سیاحت کی ترقی کے لئے موجودہ صوبائی حکومت کے وژن کی روشنی میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ سیاحت کاشعبہ خیبرپختونخوا میں معاشی ترقی کاایک اہم ذریعہ ہے اور اگر مناسب اورصحیح انداز میں اس شعبے کوآگے ترقی دی جائے تونہ صرف پوری دنیا سے سیاح سیروتفریح کے لئے یہاں راغب ہوجائیں گے بلکہ اس سے ہمارے صوبے کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوسکے گا اور معاشی ترقی کا پہیہ آگے کی طرف گامزن ہوگا۔

یہ ہدایت انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایم ڈی سیاحت خیبرپختونخوا مشتاق خان سے بات چیت کے دوران دیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہا کہ انشاء اﷲ ضلع شانگلہ میں یخ تنگی کے مقام پر آئندہ موسم گرما میں سیاحتی وتفریحی سرگرمیوں کے فروغ کی غرض سے ایک خیمہ بستی قائم کی جائے گی اور یہاں پر کالام اورگلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کے عین مطابق سیاحتی ماحول فراہم کیاجائے گاکیونکہ یہ علاقہ سطح سمندر سے تقریباً 6 ہزار کی بلندی پر واقع ہر اوریہاں پر دلفریب خوبصورت نظاروں پر مشتمل جنگلات کے سلسلے اور شفاف پانی سمیت قدرتی حسن سے بھری وادیاں موجودہیں اور ان نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے محکمہ سیاحت بھرپورکوششیں کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :