بوم بوم کارکردگی کے حوالے سے شدید تنقید کی زد میں

تقریب کے دوران شاہد آفرید ی ناقص کاکردگی سے متعلق سوال پر تقریب چھوڑ کر چلے گئے

بدھ 27 جنوری 2016 19:06

بوم بوم کارکردگی کے حوالے سے شدید تنقید کی زد میں

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی کے ستارے آ ج کل گردش میں ہیں اور ان کی ناقص کاکردگی کے باعث وہ آج کل ملک بھر میں شدید تنقید کی زد میں بھی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) میں پشاور زالمی کے کپتان شاہد آفریدی کراچی میں بحریہ ٹاوٴن کے زیر اہتمام ایک تقریب میں موجود ہیں جہاں ایک صحافی نے ان سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ناقص کاکردگی کا سوال کیا ، سوال پر ٹی ٹونٹی کپتان غصے میں آگئے اور کہاکہ گزشتہ کچھ دنوں سے اس موضوع پر کافی بات چیت ہوچکی ہے لہذا وہ اس پر کوئی بات نہیں کریں گے ، آفرید ی نے اس کے بعدمزید کسی سخت سوال سے بچنے کے لیے تقریب سے جانا پسند کیا۔

متعلقہ عنوان :