لاہورہائیکورٹ نے ڈاکٹر مجاہد کامران کو وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی مقرر کرنیکے خلاف دائر متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
بدھ 27 جنوری 2016 19:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) جسٹس شاہد کریم نیپنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر عصمت اللہ کی درخواست پر سماعت کی..درخواست گزار کے وکیل نے.پروفیسر ڈاکٹر کامران مجاہد کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنے عہدے کی معیاد.بائیس جنوری کو مکمل کرچکے ہیں..انہوں نے قانونی نکتہ اٹھایا گیا ہے پنجاب یونیورسٹی ایکٹ 1975کے سیکشن سترہ نو کے تحت وائس چانسلر کی عدم موجودگی میں صرف سینئر پروفیسر کوہی قائم مقام وائس چانسلر لگایا جا سکتا ہے.
(جاری ہے)
جبکہ گورنر پنجاب نیبطور چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے سنئیر پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر لگانے کی بجائے ڈاکٹر مجاہد کامران کی تقرری کی منظوری دے دی... ان کا مزید کی نا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کے بطور وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سمیت چار یونیورسٹیز میں نئے وائس چانسلر ز پروفیسر کی تقرریوں کے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں تاحال زیر سماعت انہوں نیعدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر مجاہد کامران کو قائم مقام وائس چانسلر پنجاب یونیور سٹی مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے.عدالت میں پنجاب حکومت کی جانب سے امتیاز کیفی نے پیش ہو کر عدالت کو بتایا کہ وزیراعلٰی کے پاس پنجاب یونیورسٹی ایکٹ کے سیکشن سترہ نو کے تحت کسی پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر لگانے کی سفارش کرنے کا اختیار حاصل ہے اور وزیراعلٰی نے اپنے قانونی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے سمری گورنر پنجاب کو بھجوائی جو انہوں نے منظور کر لی..ایڈشینل ایڈوکیٹجنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ مین کیس میں ڈاکٹر مجاہد کامران کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کے خلاف متفرق درخواست دائر نہیں ہو سکتی.. سرکاری وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعا کی,, عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفقظ کر لیا.
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.