پنجاب پولیس ”تعلیمی اداروں “ کے زیر استعمال اسلحہ چیک کرے گی

ٹرینڈ اہلکاروں کو اپنی حدود میں واقعہ سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں بھیجنے کیلئے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایت جاری

بدھ 27 جنوری 2016 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب اور وزارت تعلیم کی خصوصی ہدایت پر پنجاب پولیس ”تعلیمی اداروں “ کے زیر استعمال اسلحہ چیک کرے گی ۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں میں تعینات گارڈز کو فراہم کئے جانیوالے” اسلحہ“ کی نوعیت اور اس کو چلانے کا تجربہ بھی نوٹ کیا جائے گا۔حکومت کی طرف سے متعلقہ اداروں کو ہدایات کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرینڈ اہلکاروں کو اپنی حدود میں واقعہ سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں بھیجیں اور گارڈز کے اسلحہ کو چیک کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اسلحہ کا بروقت استعمال کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :