پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فنکارو ں کیلئے ماہانہ 30ہزار وپے اعزازیہ کا فیصلہ تاریخی ہے فلمسٹار اصف خان عجب گل

بدھ 27 جنوری 2016 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) معروف فلمسٹارآصف خان اور معروف اداکار وہدایتکار عجب گل نے صوبائی حکومت کی جانب سے ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ کے اجراء پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت بالخصوص سیکرٹری کلچر اعظم خان اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہاہے کہ فنکاروں کی قربانیوں اور انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ کے طورپر 30 ہزار روپے ماہانہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ملک کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا اور یہ واحد حکومت ہے کہ جنہوں نے فن وثقافت کے شعبے کی سرپرستی کیلئے اگے ائی ہے اس فیصلے سے فنکاروں اور فن سے وابستہ دیگر ہنرمندوں کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں اور انہیں اب احساس ہوگیا ہے کہ فن وثقافت حکومت کی اولین ترجیح ہے فنکاروں اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کیلئے 30ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ شروع کرنا ایک تاریخ ساز اقدام ہے او ر ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے

متعلقہ عنوان :