سینئر اداکارہ نوشابہ کا جواں سال بیٹا شکیل گردوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے

45سال فن کیلئے وقف کرنیوالی سینئر اداکارہ نوشابہ شدید پریشانی کا شکار وزیر اعظم وزیر اعلی عمران خان او ر ملک ریاض سے بیٹے کی کڈنی ٹرانسپلانٹ کا علاج کرانے کا مطالبہ

بدھ 27 جنوری 2016 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ نوشابہ کے صاحبزادے شکیل گردوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے نوشابہ ا ن دنوں شدید پریشانی کا شکار ہیں معروف اداکارہ نوشابہ نے بتایا کہ اسکا بیٹا شکیل جس کی عمر 30سال ہے گزشتہ چار ماہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں انکے پاس جو جمع پونجی تھی اس پر خرچ کردی ہے لیکن اب ڈاکٹر کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کہہ رہے ہیں جو کہ ہمارے برداشت سے باہر ہیں اس پر چالیس لاکھ تک خرچہ ارہا ہے انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پرویز خٹکتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خانبحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض او ر دیگر مخیر حضرات سے اپیل کرتی ہے کہ وہ انکے بیٹے کی جان بچانے کیلئے انکے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا انتظام کریں انہوں نے کہا کہ اس نے ساری زندگی فن کے لئے وقف کررکھی ہے لیکن فن میں عزت ہے لیکن پیسہ نہیں جس کی وجہ سے اب اپنے کے علاج کیلئے پیسہ نہیں

متعلقہ عنوان :