شاہ سوار کا ائندہ پشتو فلموں میں کام کرنے سے انکار

بدھ 27 جنوری 2016 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء)نامور گلوکار وادادکار شاہسوار خان نے ائندہ کسی بھی پشتو فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ اسکی پہلی او ر اخری ترجیح صرف اورصرف گائیگی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن سرپرستی کرنے والا اور رہنمائی کرنیوالا کوئی نہیں فن وثقافت کے فروغ او ر فنکاروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے محکمہ ثقافت کے اقدامات قابل ستائش ہیں صوبائی حکومت کے اقدامات سے فنکاروں گلوکاروں او ر ہنرمندوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں