پنجا ب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کا جائزہ ٹیسٹ مارچ میں منعقد ہوگا
ایم ڈی بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن عبدالتواب کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دورہ
بدھ 27 جنوری 2016 18:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی کلاس سوم کے طالب علموں کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لینے کے لیے مارچ میں خصوصی امتحان منعقد ہوگا۔ شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کی غرض سے یہ امتحان تھرڈ پارٹی کے توسط سے منعقد کیاجائے گا۔ اس امتحان کے انعقاد کا مقصد تعلیمی منصوبوں کی افادیت کا جائزہ لے کر انہیں مزید منظم و نتیجہ خیزبنا نا ہے۔
یہ بات ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود نے یہا ں اپنے دفتر میں منعقدہ محکمانہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی ایم ڈی(آپریشنز)طارق رفیق سمیت دیگر افسران نے شر کت کی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ایم ڈی طارق محمودنے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کے ذریعے بحالی کے منصوبے کے مفید اثرات مرتب ہوں گے۔(جاری ہے)
یہ منصوبہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد وسائل سے محروم بچوں کی تعلیم تک بلا امتیاز رسائی کو یقینی بنا نا ہے تا کہ یہ بچے علم و ہنر سے آراستہ ہو کر قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ سکول یونیفارم، جوتے، سکول بیگ ، نصابی کتب وکاپیاں اور سٹیشنری آئیٹمز بھی مہیا کی جائیں گے۔اجلاس نے اس امر پر اپنے اطمینان کا اظہارکیا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سیکنڈری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو بورڈ رجسٹریشن و امتحانی فیس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ اس سہولت سے مستحق طالب علموں کو فائدہ پہنچے گا۔دریں اثناء بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان نے آج پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دورہ کیا ۔ اس موقع ایم ڈی پیف طارق محمود نے انہیں تعلیمی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ چھ ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں کے ذریعے 19لاکھمستحق طلباء وطالبات کو میٹرک تک مفت تعلیم مہیاکی جارہی ہے ۔اس فاؤنڈیشن نے جسمانی معذوری کا شکار بچوں کی تعلیم کے لیے سات منتخب اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ لانچ کرنے کے ساتھ ساتھ بہاولپور ڈویژن کے چولستانی بچوں کے لیے دس موبائل سکول کھول دیے ہیں۔اسی طرح ابتدائے بچپن کی تعلیم کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ ایم ڈی بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن عبدالتواب نے صوبہ پنجاب میں زیر تعلیم بلوچستان کے چھ ہزار طالب علموں کی فیس معافی پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیااور بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تعلیمی کارکردگی سے اجلاس کو آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.