کراچی، ساؤتھ زون پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 89 ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ ، لوٹا ہوا مال برآمد

بدھ 27 جنوری 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) ساؤتھ زون پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 89 ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ ، لوٹا ہوا مال ، گاڑیاں ، مضر صحت گٹکا ، شیشہ ہکا اور منشیات برآمد ، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ساؤتھ زون میں کرمنل وجرائم پیشہ ، مضرواشتہاری ، دہشت گردوں بھتہ خوروں کے خلاف کاروائیوں کے دوران مجموعی 89 ملزمان گرفتا رکرلیئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 96گھنٹوں میں کی جانے والی کار وائیوں میں گرفتار شدگان میں دہشت گرد، بھتہ خور ، اغواء ، پولیس مقابلوں ڈکیتی ، رہزنی ، اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں اور مقدمات میں ملوث ملزمان اور متفرق مقدمات میں پولیس کو مطلوب مفرورواشتہاری بھی شامل ہیں کاروائی میں پولیس نے21 پستول ، 21میگزین ، درجنوں کارتوس ، وارداتوں میں لوٹا ہوا بھاری مالیت کا سامان ، بڑی مقدار میں منشیات ، موٹر سائیکل ، رکشہ سمیت 3 گاڑیاں ، بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا اور شیشہ برآمد کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :