سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں،کویت

بدھ 27 جنوری 2016 18:24

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) کویت کے امیر شیخ صباح الاحمدالصباح نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

کویتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان حالات جلد معمول پر آ جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ خطے میں پائی جانے والی موجودہ کشیدہ صورتحال کو خطے کی حکومتیں اور عوام باہمی بات چیت سے ختم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :