پشاور ، پولیس اور سیکیورٹی فورسزکی کارروائی 43 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 27 جنوری 2016 17:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 43 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور زیر حراست افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز پشاور کے علاقے میتھرا میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے 43 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

گھروں کی تلاشی کے دوران زیر حراست مشتبہ افراد کے قبضے سے 4 کلاشنکوف اور 2 پسٹلز بھی برآمد کر لی ۔ سیکیورٹی فورسز نے 43 مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا

متعلقہ عنوان :