( بدین،عیسائی لڑکی سے زیادتی کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا

بدھ 27 جنوری 2016 17:27

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) بدین پولیس نے عدالتی حکم کے باوجود عیسائی لڑکی سے زیادتی کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا ملزمان آزاد گھومنے لگے،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بدین کی رہائشی خاتون مسمات چنت کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج بدین کی عدالت میں نوجوان بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف درخواست دائر کرکے انصاف کی اپیل کی بدین پولیس کوفوری طورپرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کاحکم دیا تھا لیکن بدین ماڈل تھانے کی پولیس نے عدالتی حکم پرعمل نہیں کیا ،نہ ہی ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی متاثرہ خاتون نے صحافیوں کے آگے احتجاج کے دوران بتایا کہ اگر مقدمہ درج نہیں ہوااورانصاف نہ ملا تو بدین پولیس کے خلاف پٹیشن داخل کروائینگے

متعلقہ عنوان :