چین نے جوہری تحفظ قانون کے مسودے کی تیاری پر کام کی رفتار تیز کر دی ، وائیٹ پیپر

بدھ 27 جنوری 2016 17:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) چین نے نیوکلیئر سیفٹی قانون اور جوہری توانائی قانون کے مسودے کی تیاری پر کام تیز کر دیا ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوہری ایمرجنسی تیاری بارے جاری ہونے والے بیجنگ کے وائیٹ پیپر کے مطابق 1985 میں اپنے پہلے جوہری توانائی پلانٹ کی تعمیر کے بعد سے ملک نے جوہری ایمرجنسی ریسپانس کی قانون سازی پر تیز رفتار پیشرفت کی ہے وائیٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی ریسپانس کا قانون جوہری حادثات کا بھی احاطہ کئے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

وائیٹ پیپر مین کہا گیا ہے کہ نیوکلیئر سیفٹی قانون اور جوہری توانائی قانون کے مسودے کی تیاری پر کام کی رفتار بھی تیز کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :