اقتصادی راہداری منصوبے سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ,پاکستان پرتگال بزنس کونسل

بدھ 27 جنوری 2016 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان پرتگال بزنس کونسل کے چیئرمین محمد اویس نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کے نفاذ سے پاکستان میں معاشی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد اویس نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس سے پاکستان کے تمام حصوں میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اس سیمینار کا مقصد پرتگال میں بزنس کمیونٹی کو پاکستان کی مارکیٹ پوٹنشل سے متعارف کروانا تھا ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں 50 سے زائد پرتگالی کمپنیوں نے شرکت کی جنہوں نے پاکستان کے ساتھ بزنس تعلقات کو فروغ دینے کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا اس موقع پر پاک چین اقتصادی راہداری اور پاکستان میں بزنس مواقع بارے پریذینٹیشن بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :