سکیورٹی خدشات: اے پی ایس اور فیڈرل گریژن بورڈ کے تحت چلنے والے سکول بند

اسلام آباد کے تمام نجی و سرکاری ادارے کھول دیئے گئے

بدھ 27 جنوری 2016 17:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں آرمی پبلک سکول اور فیڈرل گریژن بورڈ کے تحت چلنے والے تمام سکول 31 جنوری تک بند کر دیئے گئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ملک بھر میں آرمی پبلک سکول اور فیڈرل گریژن بورڈ کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ شہری سکولوں میں سکینڈری کلاسوں کے طلباء کور وزانہ صرف3 گھنٹے کیلئے سکول بلایا گیا ہے تا کہ امتحانات کی تیاری مکمل کی جا سکے،رپورٹس کے مطابق ان اسکولوں کو سکیورٹی خدشات کی بناء پر بند کیا گیا ہے جنہیں یکم فروری تک کھول دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان کے بعد اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں نے بھی 31 جنوری تک چھٹی کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز وزارت کیڈ کی جانب سے وضاحتی اعلامیہ جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے کسی اسکول میں چھٹی نہیں دی گئی جس کے بعد اسلام آباد کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھول دیے گئے جبکہ راولپنڈی میں آرمی پبلک اسکولز اور فیڈرل گریڑن بورڈ کے تحت چلنے والے تمام اسکولوں سمیت نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :