افغانستان ، امریکی فورسز کا ڈرون حملہ ، پانچ طالبان ہلاک ، درجنوں زخمی

بدھ 27 جنوری 2016 17:17

افغانستان ، امریکی فورسز کا ڈرون حملہ ، پانچ طالبان ہلاک ، درجنوں زخمی

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) افغانستان میں امریکی فورسز کے ڈرون حملے میں پانچ طالبان ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ نو گیانی نے بتایا کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں امریکی فورسز نے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ طالبان ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حملے میں طالبان کمانڈو قاری ہدایت اللہ بھی مارا گیا