براڈکاسٹر کی بے تکی حرکت ، کیوی کرکٹ بورڈ پریشان ، مشتاق احمد کو اطمینان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 جنوری 2016 17:03

براڈکاسٹر کی بے تکی حرکت ، کیوی کرکٹ بورڈ پریشان ، مشتاق احمد کو اطمینان

نیپئر(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) پاکستان اور نیو زی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں براڈکاسٹرکی بے تکی حرکت پر میزبان کرکٹ بورڈ نے پشیمانی کا اظہار کیا ہے تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قومی ٹیم کی مینجمنٹ ا س واقعے سے زیاد ہ متاثر نہیں ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سپن کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مذکورہ اناؤنسر کے عمل سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ،اناؤنسر کچھ بھی چلائے لیکن اگر وہ کسی کھلاڑی کا نام نہیں لے رہا تو ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ اناؤنسر کی اس حرکت مقصد شاید گراؤنڈ میں موجود شائقین کو بتانا ہوسکتاہے کہ میدان میں کیش مشین موجود ہے کیو ں کہ اگر آپ نہیں جاتے کہ کیش مشین کہاں ہے تو اسے حاصل نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :