امریکی فورس طویل عرصے تک ا فغانستان موجود رہیں گی ، پیٹناگون

بدھ 27 جنوری 2016 17:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی فورسز طویل عرصے تک افغانستان میں موجود رہیں گی ۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پیٹناگون کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے جوسیکھا وہ یہ ہے کہ ہم ابھی افغانستان چھوڑ نہیں سکتے ۔

(جاری ہے)

عہدیدار نے مزید بتایا کہ افغان فوج اور پولیس آئندہ پانچ یا دس سال تک تباہ نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ 2017ء تک افغانستان سے مکمل انخلاء کی منصوبہ بندی کررہا تھا تاہم موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ فی الحال اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانا ناممکن ہے