شمالی کوریا : افغانستان اور صومالیہ کرہ ارض کے بدعنوان ترین ممالک ہیں ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

بدھ 27 جنوری 2016 17:02

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے صومالیہ ، شمالی کوریا اور افغانستان کو کرہ ارض کے بدعنوان ترین ممالک قرار دیدیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں سرکاری سطح پر بدعنوانی کے تاثر سے متعلق ماہرانہ رائے پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اور صومالیہ بدعنوان ممالک کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر جبکہ افغانستان گیارہویں نمبر پر ہے ۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی چھ ارب آبادی کی اکثریت ان ممالک میں رہتی ہے جہاں بدعنوانی ایک سنگین مسئلہ ہے رپورٹ کے مطابق تنظیم کے سربراہ یوشے اوغاز کا کہنا ہے کہ بدعنوانی بدستور دنیا بھر میں ایک ” بد نما دھبہ“ ہے انہوں نے کہا کہ 2015ء بھی ایسا سال رہا جب لوگ بدعنوانی کیخلاف سڑکوں پر نکلے اور دنیا بھر میں لوگوں نے اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو ٹھوس پیغام دیا کہ یہ بدعنوانی سے نمٹنے کا وقت ہے

متعلقہ عنوان :