آئی ایم ایف کا پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے سے انکار
قسط کی ادائیگی گیارہ اداروں کی نجکاری ، بجٹ خسارے اور ترقیاتی فنڈز میں 27فیصد کمی کرنے سے مشروط کردی پاکستانی مذاکراتی وفد کی تمام تر کاوشیں ناکام، اسحاق ڈار ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین نجکاری کمیشن آئی ایم ایف کو قائل کرنے کیلئے ہنگامی طور پر دبئی روانہ
بدھ 27 جنوری 2016 17:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) آئی ایم ایف نے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت پچاس کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ گیارہ اداروں کی نجکاری ، سالانہ بجٹ خسارہ میں کمی اور پاکستان کی ترقیاتی فنڈز میں ستائیس فیصد کمی کرنے سے مشروط کردی ۔ پاکستانی مذاکراتی وفد کے تمام تر کاوشیں ناکام ہوگئی ہیں اور آئی ایم ایف وفد نے پاکستانی وفد کو پچاس کروڑڈالر کی قسط جاری کرنے سے صاف انکار کردیا ہے ۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، چیئرمین ایف بی آر نثار احمد اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر آئی ایم ایف کو قائل کرنے کیلئے ہنگامی طور پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف وفود کے مابین پچاس کروڑ ڈالر کی قسط کیلئے دسویں جائزہ اجلاس چھبیس جنوری کو دبئی میں ہوئے جس میں آئی ایم ایف نے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی پر پاکستان کو ایکٹینڈڈ فنڈز فیسلٹی پروگرام کے تحت جاری ہونے والی قسط روک دی ہے اور پاکستانی مذاکراتی ٹیم نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، چیئرمین ایف بی آر نثار محمد چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر ہنگامی طور پر دبئی پہنچ گئے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.