ایف بی آر میں 52 ڈیلی ویجیز ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاریاں مکمل

ممکنہ فارغ کئے جانے والے ملازمین10 سے ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں

بدھ 27 جنوری 2016 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں 10 سال سے کام کرنے والے 52 ڈیلی ویجیز ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاریاں کر لیں گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر میں 52 ملازمین گزشتہ 10 سال سے ڈیلی ویجیز پر کام کر رہے ہیں اور من پسند لوگوں کو نوکری دینے کے لئے ایف بی آر کے اعلی حکام نے پرانے ڈیلی ویجیز ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

اس سلسلے میں ایف بی آر نے گزشتہ دنوں قانونی کوائف پورے کرنے کے لئے عارضی طور پر ٹیسٹ اور انٹرووی کر کے 7 ملازمین کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور انٹرویو کاغذی کارروائی سے زیادہ کچھ نہیں ہے دراصل آفیسران اپنے من پسند لوگوں کو سرکاری نوکریاں دے رہے ہیں اور ان ملازمین کو اپنے ذاتی کاموں کے لئے رکھا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دس سال سے ڈیلی ویجیز ملازمین کو نکالنے کے لئے تمام تر کارروائی کی جا رہی ہے گزشتہ دس سال سے 52 ملازمین ڈیلی ویجیز پر کام کر رہے ہیں مگر حکومت اور ایف بی آر ان کو مستقل کرنے کی بجائے باہر سے نئی بھرتیاں کر رہی ہیں اس حوالے سے ایف بی آر کے درجہ چہارم کے ملازمین کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے لئے اعلی آفیسران نے کام شروع کر دیا ہے اور نئے لوگوں کو بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :