آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈر کوارٹرز کراچی میں اہم اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2016 16:50

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈر کوارٹرز کراچی میں اہم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں اہم اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت یہ اجلاس گذشتہ پانچ گھنٹوں سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اہم سکیورٹی امور، آپریشن کی صورتحال سمیت نیشنل ایکشن پلان کو مزید موثر اور مضبوط بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے شر پسندوں کے خلاف کیے جانے والے آپریشنز سمیت کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔