بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخصیات میں بازی لے گئے

اثاثوں کی مالیت 87.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

بدھ 27 جنوری 2016 16:46

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخصیات میں بازی لے گئے ۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 87.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز لندن میں دنیا کے امیر ترین لوگوں کے اثاثوں کی فہرست شائع کی گئی فہرست کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی امریکی شہری بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سب پر بازی لے گئے بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 87.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پردنیا کے امیر ترین اسپین کی کاروباری شخصیت امانسیو اور نیگا ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 66 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے دنیا میں تیسرے نمبر پر امریکی کاروباری شخص وان بفے رہے جن کے اثاثوں کی مالیت 60ارب 70 کروڑ ڈالر ہیں

متعلقہ عنوان :