کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں سمیت 6ملزم گرفتار کر لئے

بدھ 27 جنوری 2016 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں سمیت 6ملزم گرفتار کر لئے۔ سرچ آْپریش کے دوران 10 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔پریڈی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نعمت اللہ اور شمروز کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ان سے اسلحہ اور بال بم برآمد ہوئے، دونوں لوٹ مار اور بھتہ کی رقم کالعدم تنظیم کو پہنچاتے تھے۔ پولیس نے گلشن معمار اور مچھرکالونی میں مقابلوں کے دوران چار ملزم گرفتار کر لئے۔جمعہ گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :