ننگرہار میں امریکی ڈورن حملے میں اہم طالبان کمانڈر قاری ہدایت اللہ 5 ساتھیوں سمیت ماراگیا

بدھ 27 جنوری 2016 16:37

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈورن حملے میں اہم طالبان کمانڈر قاری ہدایت اللہ 5 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا کہ امریکی جاسوس طیاروں نے افغانستان کے شمالی صوبے ننگرہارکے ضلع اچھن میں طالبان کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں طالبان کمانڈر قاری ہدایت اللہ 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیادوسری جانب طالبان کی جانب سے تاحال قاری ہدایت اللہ کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :