پاکستانی حسینہ کی سعودی ایئرپورٹ کسٹمز حکام کو بہکانے والی حرکت ناکام ہوگئی ‘ پیٹ میں موجود ہیروئن سمیت پکڑی گئی

چاروں ملزموں کے پیٹ سے برآمد کی جانیوالی ہیروئن کی مقدار 1.4کلوگرام سے زائد نکلی ‘سخت سزا کاامکان

بدھ 27 جنوری 2016 16:27

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستانی حسینہ کی سعودی ایئرپورٹ کسٹمز حکام کو بہکانے والی حرکت ناکام ہوگئی اور پیٹ میں موجود ہیروئن سمیت پکڑی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اور خاتون ، دو مردوں اور دوبچوں کیساتھ جدہ ایئرپورٹ پر پہنچنے والی خاتون نے کسٹم اہلکار کو دل لبھانے والے انداز میں مسکرا کر دیکھا تو اسے شک پڑ گیا ‘ ان کے سامان کی اسکریننگ ہو چکی تھی تاہم اہلکار نے اپنے منیجر کو بتایاکہ اسے اس خاتون اور اس کے ساتھیوں پر شک ہے اور ایکس رے سکریننگ کی تجویز دی ۔

(جاری ہے)

مشاہدے کے بعد معلوم ہواکہ دونوں مرد اور خواتین نے اپنے پیٹ میں ہیروئن چھپارکھی ہے تاہم بچوں نے ایسی کوئی چیز نہیں نگلی ‘ چاروں ملزموں کے پیٹ سے برآمد کی جانیوالی ہیروئن کی مقدار 1.4کلوگرام سے زائد نکلی جس کے بعد سخت سزا کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :