اسرائیلی فوج کا بھوک ہڑتالی صحافی کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار

بدھ 27 جنوری 2016 14:01

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) اسرائیلی فوج نے 64 دن سے بھوک ہڑتال کرنیوالے فلسطینی صحافی محمد القیق کو عدالت پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب اسرائیلی سپریم کورٹ نے بھی فوج کو ملزم کو پیش نہ کرنے کا استثنیٰ دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ میں فلسطینی بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کی بھوک ہڑتال سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہونا ہے اس موقع پر عدالت نے ملزم کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا تھا تاہم اسرائیلی جیل انتظامیہ نے عدالت کو جواب دیا ہے کہ ملزم بھوک ہڑتال کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔

اس پرعدالت نیجیل انتظانیہ کو اسے عدالت میں پیش نہ کرنے کا استثنیٰ دے دیا ہے۔ فلسطینی بھوک ہڑتالی صحافی کے وکیل جواد بولس کا کہنا ہے کہ اس کے موکل کو عدالت میں پیش کیا جانا اس کا حق ہے مگر صہیونی فوج اور عدلیہ ملی بھگت کے تحت فلسطینی صحافی کو انتقامی پالیسی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :