غرب اردن میں فلسطینی کی کار کی ٹکر سے دو اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگئے

بدھ 27 جنوری 2016 14:00

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت حورون کے مقام پر فلسطینی نوجوان کی کار کی ٹکر سے دو اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شام بیت حورون کے مقام پر ایک فلسطینی شہری نے سڑک کے کنارے کھڑے یہودی فوجیوں پر اپنی کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق فلسطینی کار ڈروائیور واقعے کے بعد وہاں سے بحفاظت فرار ہوگیا تاہم اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے اس نے دو یہودی فوجیوں کو اپنی گاڑی تلے کچل ڈالا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ ایک حادثہ تھا۔ اسے فلسطینی شہری کی جانب سے دانستہ کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :