پاکستانی خاتون کے دل فریب اقدام نے ہی اُسے پھنسادیا، خاتون سمیت 4 افراد کے معدے سے ہیروئن بر آمد
سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2016 13:39
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء): اپنے معدے میں ہیروئن چھُپائے ایک خوبصورت پاکستانی خاتون نے یہ سوچا کہ اس کا ایک دل فریب اقدام کسٹم حکام کو دھوکہ دینے اور ان کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ لیکن جلد ہی خاتون کو احساس ہوا کہ اس کی یہ سوچ قطعاً غلط تھی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون ایک اور خاتون سمیت دو مرد حضرات اور دو بچوں کے ہمراہ جدہ ائیر پورٹ پر پہنچی، ائیر پورٹ پہنچنے پر سامان کی اسکریننگ کے دوران پاکستانی خاتون نے کسٹم حکام کی جانب مُسکرا کر دیکھا جس کے بعد کسٹم آفیسر کو شک ہوا اور انہوں نے دو بچوں سمیت ان چھ افراد کو بیگیج ایریا کی جانب بڑھنے کو کہا۔
کسٹم آفیسر نے خاتون کی مشتبہ حرکات سے متعلق مینجر کو آگاہ کیا جس نے ان تمام مسافروں کا X-Rayکروانے کی تجویز دی۔ المدینہ اخبار کے مطابق مسافروں کا ایکسرے کرنے پر پتہ چلا کہ دو خواتین اور دو مردوں نے اپنے معدے میں ہیروئن چھُپا رکھی ہے جبکہ بچوں کے معدے سے کچھ بھی بر آمد نہیں ہو سکا۔کسٹم حکام کے مطابق منشیات کو مسافروں کے ایبڈومن سے نکال لیا گیا جس کا وزن 1.4کلو گرام سے بھی زیادہ تھا۔ کسٹم حکا م نے مسافرو ں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.